(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی میڈیا میں صہیونی طیاروں کی ریاض میں لینڈنگ کی خبریںگردش کر رہی ہیں تاہم ابھی تک اسرائیلی یا سعودی حکام کی جانب سے باقاعدہ طورپر کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی نشریاتی ادارے کان کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی نئی پیش رفت میں گذشتہ روز اسرائیل کا ایک چارٹر طیارہ سعودی دارالحکومت ریاض کے ہوائی اڈے پہنچا ہے جس کے بعد یہ مذکورہ اسرائیلی طیارہ مختصر سے ۳ گھنٹے ریاض میں رکنے کے بعد یونان روانہ ہو گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا میں کچھ عرصے سے سعودی عرب اور قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے درمیان تعلقات کی برقراری کا سمجھوتہ طے پانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں جس کے بعد اب اس اسرائیلی طیاروں کی ریاض میں لینڈنگ کی خبریں بھی منظر عام پر آگئی ہیں تاہم ابھی تک اسرائیلی یا سعودی حکام کی جانب سے باقاعدہ طورپر کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔