(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بھارتی فوجیوں نے نام نہاد تلاشی کی مہم کے دوران کشمیری عوام کو گھروں سے باہر نکال کر وحشیانہ تشدد کیا اور خوف و ہراس پھیلانے کےلیے نوجوانوں کو براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیرمیں عالمی ادارے بھارتی فورسزکی ریاستی دہشتگردی کولگام دینے میں ناکام رہے جس کے نتیجے میںگذشتہ روز پھر بھی مزیددو بے گناہ کشمیریوں کا ناحق خون بہا یا گیااور قابض فوج نے سری نگر کے علاقے میں بمنہ اور اس کے آس پاس کے حصوں کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران دونوں نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔
بھارتی فوجیوں نے نام نہاد تلاشی کی مہم کے دوران کشمیری عوام کو گھروں سے باہر نکال کر وحشیانہ تشدد کیا اور خوف و ہراس پھیلانے کےلیے نوجوانوں کو براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر شہید ہو گئے۔
قابض فوج نے پر تشدد کارروائی کے دوران حسب روایت علاقے سے موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل کر دی اور بیرونی دنیا سے مظلوام کشمیریوں کا تعلق مکمل طور پر منقطع کردیا ہے۔