(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ کے مطابق لبنان میں صہیونی جاسوس طیاروں کی دن رات فضاء میں گردش انسانی جسم پر شدید منفی اثرات مرتب کرتے ہیں جن میں ہائی بلڈ پریشراور بے سکون نیند سے پیدا ہونے والے نفسیاتی مسائل شامل ہیں۔
عالمی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سےگذشتہ 15 سالوں میں22 ہزار 111 لبنان کی سرحدی خلاف ورزیاں کی گئیں اور قابض ریاست کی فضائیہ نے متعدد مرتبہ شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس کے سبب لبنانی شہریوں کی زندگی پر شدید منفی اثرات پڑ ے ہیں اور لبنانی عوام ایک پرتشدد ماحول میں سانس لے رہے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2007 سے اب تک اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ذریعے 8231 اور ڈرونز کے ذریعے13102 لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جو لبنان کی آبادی کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے جسے مزید نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی جیٹ طیاروں اور ڈرونز کی ان خلاف ورزیوں کی کل مدت کا اندازہ لگایا جائے تو یہ 3 ہزار 98 دن بنتے ہیں جو لبنان پر مسلسل قبضے کے ساڑھے آٹھ سال کے برابر ہے جس کا مطلب ہےکہ لبنان میں زندگی بے ترتیب ہے اور کسی دوسرے ملک کی جانب سےیہاں عام شہریوں کے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی جاری ہے۔
واضح رہے کہ لبنان میں صہیونی جاسوس طیاروں کی دن رات فضاء میں گردش کا مقصد لبنانیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھناہے جو کہ پریشانی اور ذہنی تناؤ کا باعث بنتے ہیں اورانسانی جسم پر شدید منفی اثرات مرتب کرتے ہیں جن میں ہائی بلڈ پریشر اور بے سکون نیند سے پیدا ہونے والے نفسیاتی مسائل شامل ہیں۔