(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آبادکاروں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے فلسطینی باشندے اور ان کے معصوم بچوں کو ہلال احمر کے کارکنان نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زیادہ زخمی افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرد یا گیا۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے شہر قلقیلہ میں عذبہ الطبیب کے مقام پر قابض صہیونی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی رہائشیوں کے گھروں پرپتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور باہر کھیلتے بچوں کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئیں۔
موقع پر موجود فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ ڈیڑھ سو سے زائد صہیونی شر پسندوں نے گروپ کی شکل میں علاقے پر حملہ کیا اور مقامی لوگوں کے گھروں پر پتھراؤکیا، بچوں کو زخمی کیا جس پر فلسطینیوں نے بھی جوابی کارروائی کی اور گھروں سے پیٹرول بموں کے ذریعے صہیونی آباد کاروں کا مقابلہ کیا جس سے شر پسندوں نے راہ فرار اپنائی۔
فلسطینی رہائشیوں نے عذبۃ الطبیب نامی قصبے میں صہیونی آباد کاروں کی بڑھتی ہوئی پر تشدد کارروائیوں کے خلاف دو روز قبل ایک منظم احتجاج بھی کیا تھا جس میں اسرائیلی پولیس کےمکمل تحفظ میں صہیونی آبادکاروں کے ان مسلسل حملوں کے خلاف بھرپور احتجاج میں آبادکاروں کو یہ باور کرایا تھا کہ فلسطینی ان جارحانہ کارروائیوں سے تنگ آکر فلسطینی اپنے گھربار چھوڑ کرکہیں نہیں جائیں گے۔
صہیونی آبادکاروں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے فلسطینی باشندے اور ان کے معصوم بچوں کو ہلال احمر کے کارکنان نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زیادہ زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرد یا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔