(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تحقیقی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی نسل پرست حکومت کے ہاتھوں صحافیوں کا قتل دنیا میں سب سے زیادہ اوریہ پوری دنیا کے مقابلے میں 73.4 گنا زیادہ ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کاؤنٹر کرینٹس آرگنائزیشن کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران صحافیوں کو قتل کرنے ان کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے اوران پر مقدمہ چلانے میں اسرائیل دنیاکا پہلاملک قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں وہ ممالک جہاں جنگی صورت حال ہے اور قومیں مسلسل جنگیں دیکھ رہی ہیں یا جن میں منشیات اور جرائم پیشہ گروہ سرگرم ہیں ان کے مقابلےمیں اسرائیلی قابض حکومت کی جانب سےصہیونی فوجیوں کو بڑے پیمانے پر دیے گئے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیلی فورسز صحافیوں کو قتل کرنے کے پیمانے پر پہلے نمبر پرآچکی ہے۔
تحقیقی رپورٹ کے مطابق سالانہ 10 ملین باشندوں میں صحافیوں کی ہلاکت کی اوسط تعداد کی بنیاد پرمقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی نسل پرست حکومت کے ہاتھوں صحافیوں کا قتل دنیا میں سب سے زیادہ اوریہ پوری دنیا کے مقابلے میں 73.4 گنا زیادہ ہے۔