(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج نے مظاہرین پر ربر کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں کے فائر کیے اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے سےدم گھٹنے کے باعث متعدد افراد بے ہوش ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے علاقے مسافر یطا میں اسرائیل کی قابض فوج نے فلسطینیوں کی جبری بے گھری کے خلاف احتجاج میں حصہ لینے والے پرامن شہریوں پر بڑے پیمانے پر طاقت کا بدترین استعمال کرتے ہوئے انہیں براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
قابض صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر ربر کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں کے فائر کیےجس کے نتیجے میں کم سے کم 22 شہری زخمی ہوگئےجبکہ متعدد افراد آنسو گیس کی شیلنگ سےدم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہو گئے جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت فلسطینیوں نے ہسپتالوں میں منتقل کیا ہے۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے 6 فلسطینی مظاہرین کو فوج پر پتھراؤ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے جبکہ آنسوں گیس کی شیلنگ سے ہسپتالوں میں لائے گئے، 16 افراد میں سے 9 کو طبی امداد کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دے دی ہے۔