(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے علی الصبح فلسطینی شہری کے گھر پر حملہ کیا اور مکان کا بیرونی دروازہ توڑکرگھر میں داخل ہوگئےاور12 سالہ بچے کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض فوج نےایک فلسطینی گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی اور بغیر کسی جرم کے گھر میں موجود 12 سالہ بچے مخلص حداد کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے حراست میں لے لیا۔
بچے کی حراست کی کارروائی کے دوران صہیونی اہلکاروں نے اس کے خاندان کو بھی شدید تشدد کیا اور گھر کی املاک کو نقصان پہنچایا جبکہ حداد کی گرفتاری کی وجہ پوچھنے پر بچے کے والد کو بھی حراست میں لینے کی دھمکیاں دیں اور تشدد کرتے ہوئے بچے کو صہیونی فوج کی گاڑی میں ڈال کر اسرائیلی تفتیشی مرکز منتقل کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے علی الصبح مخلص حداد کے گھر پر حملہ کیا اور مکان کے بیرونی دروازے کو توڑ کر گھر میں داخل ہوگئے جس کے نتیجے میں فلسطینی خاندان پریشانی کے عالم میں صہیونی فوج سے سوالات کرتا رہا تاہم قابض اہلکاروں نے فلسطینی خاندان کے کسی سوال کا جواب دینے کے بجائے 12 سالہ مخلص حداد کو گرفتار کر لیا۔