(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پاکستان کے فلسطین کے حوالے سے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست قرار دیا اورپاکستان بھی ان کے موقف پر قائم رہتے ہوئے اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاک فلسطین فورم کےاہم عہدیداران نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے خصوصی ملاقات کی اورصہیونی مظالم پرفلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف بھرپورآواز بلند کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
فلسطینی وفد میں شامل ڈاکٹر خالد قدومی، انچارج فارن افیئرز اینڈ ریلیشنز فلسطین اور پاک فلسطین فورم کے چیئر مین مولانا فتح اللہ عثمانی اور طاہر ضمیر نے پاکستان کے فلسطین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خالد قدومی نے پاکستان کے دونوں ایوانوں میں فلسطین پر قابض اسرائیل کے خلاف متفقہ قراردادوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنےفلسطینی مظلوم بھائی بہنوں کی حمایت کی ہے جس پر فلسطینی قوم ان کی شکر گزار ہے۔
اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پاکستان کے فلسطین کے حوالے سے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست قرار دیا اورپاکستان بھی ان کے موقف پر قائم رہتے ہوئے اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔