• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینی طالب علم پر تشدد اور گرفتاری

جمعہ 10-06-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینی طالب علم پر تشدد اور گرفتاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی بچے کو صہیونی اہلکاروں کے تشدد سے بچانے کی کوشش میں زخمی ہونے والے علاقہ مکینوں  کوقابض فورسز نے  گرفتاری  کی دھمکی دی اور  طالب علم کو گھسیٹتے ہوئے فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ وادی اردن میں قابض اسرائیلی خفیہ فورسز کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے سلوان میں چھاپہ مار مہم کا اغاز کیا گیا جس میں صہیونی فورسز کے مسلح اہلکاروں نے گھروں میں داخل ہو کر فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا اور روایتی روڑ پھوڑ کے نتیجے میں املاک کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ ایک فلسطینی طالب علم محمد جابر کو اسکول سے گھر جاتے ہوئے وحشیانہ تشدد کر تے ہوئے حراست میں لے لیا۔

قابض صہیونی فوج کی اس کارروائی کے دوران علاقے کے رہائشیوں نے بچے کو فوج کے تشدد سے بچانے کی کوشش کی جس کے باعث کم سے کم 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں صہیونی اہلکاروں نے بندوق کے بٹوں سے مار پیٹ کر لہو لہان کر دیا، صہیونی فوج نے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو گرفتاری کی دھمکی دی اور طالب علم کو گھسیٹتے ہوئے فوجی گاڑی میں ڈال کرنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

اب تک کی موصول ہو نے والی اطلاعات  کے مطابق صہیونی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کی جانب سے حراست میں لیے گئے فلسطینی بچے کی قید کے حوالے سے تاحال اسرائیلی قانونی اداروں کی جانب سے کوئی معلومات  فراہم نہیں کی گئی ہے۔

Tags: "سلوانصہیونی خفیہ ایجنسیفلسطینی طالب علمگرفتاریمقبوضہ وادی اردن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.