(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی صہیونی جیل سے رہائی کے موقع پر فلسطینی قیدی کے خاندان سمیت انکے اہل علاقہ نے اسیر کی آزادی پر انہیں مبارک باد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کرکے استقبال کیا۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوجی عدالت میں مقبوضہ فلسطین کے البدو قصبے سے تعلق رکھنے والے8 ماہ سے صہیونی جیل میں قید فلسطینی قیدی ابراہیم شیخ ابو العز کو رہائی دینے کے فیصلے کی منظوری دے دی جس کے بعد اسیر کے والدین اور احباب کی جانب سے خوشیاں منائی گئیں اور انہیں جلوس کی شکل میں اپنے گھر واپس لے جانے کے لیے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے جیل کے باہر ابراہیم ابو العز کا پر جوش انداز میں انتظار کیا، رہائی کے موقع پر فلسطینی قیدی کے خاندان سمیت انکے اہل علاقہ نے اسیر کی آزادی پر انہیں مبارک باد دی اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کرکے استقبال کیا۔
خیال رہے کہ صہیونی زندانوں میں انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار فلسطینی شہریوں پر قابض جیل انتظامیہ شدید مظالم ڈھاتی ہے اورایسا غیرانسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے جس کے نتیجےمیں اکثر قیدی سزا پوری ہونے سے قبل ہی صہیونی جیلوں میں شہید ہو جاتے ہیں۔