• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض حکام کا فلسطینی قیدی خاتون کے جھلسے چہرے کی سرجری سے انکار

بدھ 08-06-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
قابض حکام کا  فلسطینی قیدی خاتون کے جھلسے چہرے کی سرجری سے انکار
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) خاتون کا کہنا ہے کہ چہرہ جھلسنے کی وجہ سے انکی ناک کا بہت زیادہ حصہ  بھی متاثر ہوا ہے اور انہیں سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس صہیونی فوج کی حراست میں آنے والی 38 سالہ فلسطینی خاتون اسریٰ جعابیص کو گاڑی کے سلینڈر پھٹنے سے شدید زخمی ہونے  کے باوجود 2015ء میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ غرب اردن سے القدس کی جانب سفر کررہی تھیں کہ گاڑی کا سلینڈر پھٹنے سے گاڑی کی تباہی کے ساتھ ساتھ خاتون بھی جھلس گئی تھیں تاہم قابض فوج  نے بے رحمی سے اسریٰ جعابیص کو فوج پر حملے کے الزام میں جیل منتقل کردیا تھا جہاں وہ 7 سال سے قید ہیں۔

فلسطینی خاتون کی جانب سےجمع کرائی گئی اپنے  چہرے کی پلاسٹک سرجری کے علاج کی متعدد درخواستیں  مسترد کی جاچکی ہیں جس کے حوالے سے خاتون کا کہنا ہے کہ چہرہ جھلسنے کی وجہ سے انکی ناک کا بہت زیادہ حصہ بھی متاثر ہوا ہے اور انہیں سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہےتاہم قابض جیل انتظامیہ نے انہیں چہرے کی پلاسٹک سرجری کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

یاد  رہے کہ فلسطینی قیدی  خاتون اسرایٰ جعابیص کو 11 اکتوبر 2015 کو القدس  کے علاقے جبل  المکبر سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ  صہیونی  فورسز کی چوکی کے قریب سے گزر رہی تھیں ،قابض فوج نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں گاڑی میں موجود سیلنڈر دھماکے میں پھٹ گیا اور اس واقعے میں اسریٰ کے جسم کا  60 فیصد تک حصہ شدید جھلس گیا۔

Tags: پلاسٹک سرجریصہیونی جیلصہیونی فوجغرب اردنمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.