(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) خالد السویفان نے کہا کہ یہ اعزازی مہم اسرائیل کے نابود ہونے تک اس ناجائز قبضے کو تسلیم نہ کرنے والی تمام ریاستوں کیلیے جاری رہے گی۔
عالمی ذرائع کے مطابق کویت میں حکومتی سطح پر قابض ریاست اسرائیل کو غیر قانونی اور ناجائز قبضہ قرار دیے جانے کے1967 میں جاری کیے گئے کویتی دفاعی جنگی فرمان کے تاریخی یاد گار دن پرسول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے "فلسطین کے حق میں فیصلہ "کے عنوان سے شروع کی گئی مہم میں ان تمام ریاستوں کے قابض اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے جرات مندانہ اقدام کوخراج تحسین پیش کیا گیا جس کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پرنہ لاناصرف کویت بلکہ ان تمام غیرت مند ملکوں اور ان کے شہریوں کے لیے ایک اعزاز ہے۔
کویت میں اسرائیل مخالف مہم کے منتظمین کویت بار ایسوسی ایشن کے سکریٹری خالد السویفان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی قبضے کے خلاف کویتی حکام اور شہریوں کی آواز بننے والی مہم کایہ اقدام 5 جون 1967 کو صیہونی غنڈوں کے خلاف کویتی دفاعی جنگی فرمان کی سالگرہ کے موقع پرشروع کیا گیا ہےاور اسرائیل کے نابود ہونے تک ہماری فلسطین کے حق میں اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے والی ریاستوں کیلیےیہ اعزازی مہم جاری رہے گی۔