(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی کا علاقہ جہاں قابض فوج آئے دن پرتشدد کارروائیوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں پر جاسوسی حملے روزمرہ کی بات بن چکی ہےاور قابض فوج کی پر تشدد کارروائیاں جاری رہتی ہے۔
اسرائیل کے عبرانی نشریاتی ادارے کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے شمالی حصے میں قابض صہیونی فوج کی جانب سے بھیجے گئے ایک ڈرون طیارے کے اچانک زمین پرگر کر تباہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے حوالے سے خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ کارروائی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کیجانب سے کی گئی ہے تاہم حتمی نتائج واقعے کی تحقیقات کے بعد سامنے لائے جائیں گے جس کیلیے طیارہ گرنے کی جگہ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی کے کھلے علاقوں میں قابض فوج کے جاسوس طیاروں کے گرنے کے بار بار واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیلی جاسوسی کی کارروائیوں کے جواب میں مزاحمتی سرگرمیوں کی دھمکی دی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی ناکہ بندی کے باعث محاصرے کا شکار غزہ کی پٹی کا علاقہ جہاں قابض فوج آئے دن پرتشدد کارروائیوں میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے ٹھکانوں پرحملے روز مرہ کی بات بن چکی ہے اور قابض فوج آئے روز غزہ میں جاسوسی کی ایسی کارروائیاں کرتی رہتی ہے۔