(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تحریک حماس نے کہا کہ اس طرح کی رپورٹ فلسطینی عوام کے مصائب کی طرف توجہ مبذول کراتی ہے اورصہیونی جابرانہ محاصرے کو بے نقاب کرتی ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سے انسانی حقوق کونسل کے تحت قائم کیے گئے بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری کی جاری کردہ ایک رپورٹ جس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم پر مقدمہ چلانے کی سفارش کی گئی ہے کو سراہا گیا ہے۔
تحریک حماس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اس طرح کی رپورٹ فلسطینی عوام کے مصائب کی طرف توجہ مبذول کراتی ہے اور اسرائیلی جرائم بشمول مکانات کی مسماری اور فلسطینی شہریوں کو زبردستی بے دخل کرنے کے علاوہ فلسطینیوں پرآباد کاروں کے حملوں اور جابرانہ محاصرےکو بے نقاب کرتی ہے۔
تحریک نے اس بات پر زور دیا کہ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم کو بے نقاب کرنے کا ایک اہم اور موثر ذریعہ ہےجس میں عالمی برادری سے فلسطینی عوام کی حمایت کرنے اور بین الاقوامی قوانین اور کنونشنوں کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی وحشیانہ جرائم کے خلاف مقدمہ چلانے کے مطالبات کی تجدید کی گئی ہے۔