(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے اسلحے کی بنیاد پر رہائشی فلسطینیوں کو گھسیٹ کر ان کے خیموں سے باہر نکالا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاساتھ ہی احتجاج کرنے والے مظلوم شہریوں پر ربڑ کی گولیاں برسائی گئیں اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے باعث کئی افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گئے۔
مقامی ذرائع کےمطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی دہشت گرد فوج نےصہیونی بلدیہ کے بلڈوزوں کےہمراہ قصبے میں داخل ہو کر چند منٹ میں فلسطینی علاقہ العراقیب قصبےمیں 202 ویں مرتبہ مسماری کی جارحانہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک بار پھر سینکڑوں فلسطینی عرب شہری ہو کرگھروں سے محروم ہو گئے ہیں۔
صہیونی فوج کی انہدامی کی کارروائی میں العراقیب کے باشندوں کے عارضی خیمے 202ویں بار اکھاڑ پھینکے گئے اور غریب رہائشیوں کی گھریلوں استعمال کی اشیاء تباہ کر دیں جبکہ خیموں میں موجودقابل استعمال سامان بھی لوٹ لیاگیا جس پر مقامی آبادی نے صہیونی فوج کی جارحیت کےخلاف شدید احتجاج کیا اور کئی شہریوں نے اپنے خیموں سے باہر نکلنے سے انکار کردیا۔
قابض فوج نے اسلحے کی بنیاد پر رہائشی فلسطینیوں کو گھسیٹ کر ان کے خیموں سے باہر نکالا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاساتھ ہی احتجاج کرنے والے مظلوم شہریوں پر ربڑ کی گولیاں برسائی گئیں اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے باعث کئی افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گئے اور انہیں اپنی مدد آپ کے تحت قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ العراقیب قصبہ اور اس کے آس پاس کےعلاقوں پر صہیونی فوج نے سنہ 1948ء میں قیام اسرائیل کے وقت قبضہ کر لیا تھا البتہ اس وسیع اراضی پر العراقیب کے مقامی عرب شہری سال ہا سال سے رہ رہے ہیں اس کے باوجود صہیونی فورسز ہر چند ماہ کے بعد ان عرب فلسطینیوں کو وہاں سے نکالنے کے لیے ان پرحملے کرتی رہی ہے اور عرب بدوؤں کی جھونپڑیاں مسمار کرکے ان کےعارضی گھروں کو گراکر انہیں بے آسرا کر تی رہی ہے۔