(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) لبنانی صدرکے مطابق اسرائیل کو خبر دار کیا ہے کہ متنازعہ علاقے سے گیس کی ڈرلنگ کو جارحیت تصورکیا جائے گاجس کا جواب دینے کیلیے جنوبی سمندری حدود سے متعلق ہمارے مذاکرات جاری ہیں.
ذرائع کے مطابق لبنان کی جانب سے قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ ملحقہ سرحد پر موجود متنازعہ علاقے میں اسرائیل کے قدرتی گیس نکالنے کے لئے بھیجے گئے بحری جہازکو دراندازی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی جارح قدم اٹھانے سے باز رہےدوسری صورت میں نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا۔
لبنانی صدرمیشل عون نے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی کے ہمراہ اسرائیل کی کشتی کے متنازعہ علاقے میں داخلے سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے اور اس کے علاوہ لبنانی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے کر صحیح معلومات اکٹھی کریں۔
میشل عون کے مطابق اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ اس کی لبنان کی سرحد پر واقع متنازعہ علاقے سے گیس کی ڈرلنگ کو جارحیت تصور کیا جائے گاجس کا جواب دینے کیلیے جنوبی سمندری حدود سے متعلق ہمارے مذاکرات جاری ہیں اور اس دوران اسرائیل کی جانب سے اس علاقے میں کوئی سرگرمی جارحیت ہے۔