(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی قابض جیل انتظامیہ فلسطینی قیدی کو دوسرے قیدیوں سے الگ تھلگ رکھ کر تنہائی کی اذیت سے گزاررہی ہے تاکہ اسیر کی ہمت مزید اپنی بھوک ہڑتال کو قائم رکھنے کے قابل نہ رہے.
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں بے گناہ شہریوں کو حراست میں لینے کیلیے اسرائیل کی غیر قانونی جیلوں میں قید فلسطینی قصبے بیت دقو سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسیر رائدریان نے صہیونی جیل میں اپنی بغیر کسی الزام یا مقدمے کے انتظامی حراست کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا جو گذشتہ روز 61 ویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔
اسرائیل کی قابض جیل کی انتظامیہ 27 سالہ فلسطینی قیدی رائد ریان کو دوسرے قیدیوں سے الگ تھلگ رکھ کر تنہائی کی اذیت سے گزاررہی ہے تاکہ اسیر کی ہمت مزید اپنی بھوک ہڑتال کو قائم رکھنے کے قابل نہ رہے اور وہ خود ہی احتجاج کو ختم کر دے تاہم 2 ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود غیر کچھ کھائے اسیر تاحال اپنے فیصلے پر قائم ہے اور نوجوان کی حالت شدید خرابی کی جانب گامزن ہے تاہم اسیر کا کہنا ہے کہ اپنی اس صہیونی غیر قانونی حراست کے خاتمےتک وہ یہ احتجاج جاری رکھے گا۔