(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض جیل انتظامیہ نے صہیونی غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت گرفتار فلسطینی نوجوان کو قید کے دوران وحشیانہ تشدد کا سامنا رہا اوراس نے کئی کئی ماہ تک اپنے خاندان سے ملاقات پر پابندی کی سختیاں جھیلیں۔
مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج کی بلا جواز چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجےمیں گرفتار ہونے والے متعدد بے گناہ فلسطینیوں میں سے ایک نوجوان احمد البرغوتی کی آٹھ سال کی پر تشدد قید کے بعد بالآخر صہیونی جیل سے رہائی کے عدالتی احکامات جاری کر دیے گئے۔
قابض جیل انتظامیہ نے صہیونی غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت گرفتار فلسطینی نوجوان کو قید کے دوران وحشیانہ تشدد کا سامنا رہا اوراس نے کئی کئی ماہ تک اپنے خاندان سے ملاقات پر پابندی کی سختیاں جھیلیں۔
قابض جیل انتظامیہ نے درجنوں مرتبہ فلسطینی نوجوان کی عدالت میں پیشی میں رکاوٹیں کھڑی کیں اوران کے وکیل کی پیشی سے متعلق درخواستوں کو اسرائیلی فوجی عدالت میں مسترد کیا جاتا رہاجس کے بعد گذشتہ روز فلسطینی نوجوان کو رہا کر دیا گیا۔