(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عارف دراغمہ نے بتایا کہ چند روز قبل اسرائیلی قابض فوج نےالفارسیہ کے علاقے میں فلسطینیوں کی ملکیتی متعدد گاڑیوں اور زرعی ٹریکٹروں کو بھی قبضے میں لے لیا تھا.
ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی غیر قانونی آبادکاروں کے لیے بنائی گئی بستیوں کا جال پھیل چکا ہے جس میں مقامی فلسطینی مسلسل اپنے گھروں سے بے دخلی کا شکار ہیں تاہم اب وادئ اردن کے علاقے الفارسیہ میں ایک اورنئی صہیونی بستی کی تعمیرکا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سےفلسطینی مقامی کارکن عارف دراغمہ نے نشاندہی کرتے ہوئے بتایاہے کہ قابض حکومت کے نئی آباد کاری منصوبے کے نتیجے میں بستی سےنزدیکی فلسطینی رہائشیوں کو ان کے ذاتی گھروں سے بے دخل کرنے کی تیاری کی جائے گی اور صہیونی بلدیاتی ادارہ مقامی رہائشیوں کے مکانات کے قانونی کاغذات کی موجودگی میں انہیں ناجائز تجاوزات کی فہرست میں داخل کرکے مسماری کے احکامات جاری کر دے گی۔
عارف دراغمہ نے بتایا کہ چند روز قبل اسرائیلی قابض فوج نےاس علاقے میں فلسطینیوں کی ملکیتی متعدد گاڑیوں اور زرعی ٹریکٹروں کو قبضے میں لے لیا تھااورگذشتہ دو ماہ سے الفارسیہ کا یہ علاقہ اسرائیلی مسلحہ کارروائیوں کی زد میں ہےتاکہ فلسطینی خود ہی صہیونی بربریت سے تنگ آکر علاقہ چھوڑ جائیں ،انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکام اس علاقے میں صہیونی سلعیت بستی کیلیے ایک صہیونی مذہبی اسکول کی تعمیرات کا بھی ارادہ رکھتے ہیں جس کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔