(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی بلا جواز مسماری کی کارروائی کے نتیجے میں مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے الزعیم میں دو "باڑوں کی دیواریں مسمار کردی گئیں.
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے بغیر کسی نوٹس کے مقبوضہ غرب اردن کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر مسماری کی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی رہائشی اور زرعی اراضی سمیت بھیڑ بکریوں کی چراگاہیں تک تباہ کردیں۔
قابض فوج نےبیت المقدس اور العیسویہ میں صہیونی بلدیہ کے بلڈوزروں سےفلسطینی شہری عبدالناصر الامام، ایمن یغمور، ابو رامی الراز اور ابو عادل جیویلس کے گھروں کی بیرونی دیواریں مسمار کردیں اس کے ساتھ ساتھ مزید 18 مقامات کو نشانہ بنایا جس میں فلسطینی کا 200 مربع میٹر پر بنایا گیا گھربھی مسمار ہوا تھا جس میں خاندان کے 8 افراد مقیم تھے، قابض فورسز نے اہل خانہ کو زدوکوب کیا جس سے ان کی ایک بیٹی کے ہاتھ کی ہڈی ٹو ٹ گئی۔
ایک اور مقام پر صہیونی فوج کی بلا جواز مسماری کی کارروائی کے نتیجے میں مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے الزعیم میں دو "باڑوں کی دیواریں مسمار کردی گئیں اور ان مقامات کو ناجائز تجاوزات میں شامل کیا گیا۔
دوسری جانب فلسطینی شہری عبدالرحمٰن السلیمہ کے ملکیتی 70 مربع میٹر کے شیلٹر کوبھی تباہ کردیا گیا اور پانچ افراد پر مشتمل رہائشیوں کو بے گھر ی کے تکلیف میں مبتلا کیا اس کے علاوہ مکان سے متصل 120 مربع میٹر کی بھیڑوں کا باڑہ بھی زمین بوس کر دیا جس کے نتیجے میں بھیڑ بکریاں آس پاس کے محلوں میں نکل گئے۔