(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے نوجوان کو جیل کے بجائے 5 روز کے لیے اس کے گھر پر ہی نظر بند کر دیا ہےجس کے بعد فلسطینی نوجوان بشمول جرمانے کی ادائیگی 6 جون 2022 ء تک صہیونی فوج کے پہرے میں قید رہے گا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز صہیونی مسلح اہلکاروں کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے سلوان کے رہائشی فلسطینی نوجوان حسین عیسیٰ کو فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں پتھراؤ کے الزامات کی پاداش میں وحشیانہ تشددکیاگیا اورسزا کے طور پر گھر میں نظر بندی کے فوجی احکامات جاری کردیے گئے۔
قابض فوج نے نوجوان کو اسرائیلی جیل منتقل کر نے کے بجائے 5 روز کے لیے اس کے گھر پر ہی نظر بند کر دیا ہے اور جرمانے کے طور پر1ہزار شیکل کی رقم عائد کی ہے، صہیونی فوج کے مطابق فلسطینی نوجوان اگلے پانچ روز تک صہیونی فوج کے پہرے میں گھر کے اندر قید رہے گا جس کے بعد جرمانے کی رقم کی ادائیگی کے بعد 6 جون 2022 کو نوجوان کی رہائی عمل میں لائی جائے گی۔