(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی پولیس اور فوجی اہلکاروں نے بغیر کسی جرم یا الزام کے نام نہاد تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گھروں سے 92 کشمیریوں کوگرفتار کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنتے ہوئے صرف ایک ماہ کے دوران 32 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہےاور یہ سلسلہ یکم جون کو بھی جاری رہا جس کے باعث مزید دو نوجوانوں کو جعلی مقابلےکا نام دے کر بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ماہ میں بھارتی درندگی، آنسو گیس کی شیلنگ اور دھماکوں کی وجہ سے کم از کم 26 کشمیری زخمی ہوئےساتھ ہی چادر اور چار دیواری کی عظمت کو پامال کرتے ہوئے خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور ان کی بےحرمتی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی پولیس اور فوجی اہلکاروں نے بغیر کسی جرم یا الزام کے نام نہاد تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گھروں پر چھاپے مار کر کم سے کم 92 کشمیری نوجوانوں کوگرفتار کیا جبکہ 180 کے قریب ان سرچ آپریشنز کے دوران دو گھروں کو تباہ بھی کر دیا۔