• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 19 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسرائیل کا دورہ کرنے والے سرکاری ٹی وی کے اینکر نوکری سے فارغ

منگل 31-05-2022
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسرائیل کا دورہ کرنے والے سرکاری ٹی وی کے اینکر نوکری سے فارغ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مریم اورنگزیب نے قابض صہیونی ریاست کے دورے پر جانے والے صحافی حضرات  کے اس غیر ذمہ دارانہ اقدام سے متعلق کہا کہ سستی سیاسی شہرت کیلئےہر منفی اقدام کرنیوالے قومی مفاد کا تو خیا ل کریں۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ ہفتے قابض صہیونی ریاست اسرائیل  کا دورہ کر نے والے پاکستانی نژاد امریکی وفد میں شامل حکومتی چینل پی ٹی وی کے اینکر پرسن احمد قریشی کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے اسرائیل سے تعلقات سے متعلق  سرکاری اہم پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت میں پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی ہے نہ آئے گی، فلسطین پر ریاستی پالیسی واضح ہے، عوام کی خواہشات اور امنگوں کے منافی کوئی پالیسی نہیں ہوگی جبکہ وزارت خارجہ پہلے ہی اس بات کی  وضاحت  کرچکی ہے کہ پاکستان سے کوئی وفداسرائیل نہیں گیا، دورے میں شامل پی ٹی وی اینکر کو ٹرمینیٹ اورآف ائیر کردیاگیا ہے جو اپنی ذاتی حیثیت سے صہیونی ریاست کے دورے پر گئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اوراسرائیل کے معاملے پر اصولی مؤقف پرآج بھی کاربند ہیں اور  فلسطینیوں کےاستصواب رائے کے حق کی مکمل حمایت کرتے ہیں جبکہ مقبوضہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل عالمی برادری کی ذمہ داری ہےاور جب تک یہ  دونوں مسائل کے منصفانہ حل نہیں کیے جاتے تب تک پائیدار امن خواب ہی رہے گا۔

مریم اورنگزیب نے قابض صہیونی ریاست کے دورے پر جانے والے صحافی حضرات کے اس غیر ذمہ دارانہ اقدام سے متعلق کہا کہ سستی سیاسی شہرت کیلئےہر منفی اقدام کرنیوالے قومی مفاد کا تو خیا ل کریں۔

واضح رہے کہ پاکستانی اینکر پرسن کی پی ٹی وی سے برطرفی ایک دن بعد سامنے آئی جب اسرائیلی صدراسحاق ہرزوگ نے پاکستانی تارکین وطن کے ایک15 رکنی وفد سے ملاقات کی تصدیق کردی، اینکر پرسن اس ماہ کے شروع میں اسرائیل کے  دورے پر جانے والے اس پاکستانی نژاد امریکی وفد کا حصہ تھےجس کا اہتمام امریکن مسلم اینڈ ملٹی فیتھ ویمن کونسل اور شاراکا نامی ایک این جی او نے کیا تھا۔

Tags: اسرائیلاینکر پرسن احمد قریشیسرکاری ٹی ویصدراسحاق ہرزوگمریم اورنگزیبوفاقی وزیراطلاعات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.