(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یہ پر تشدد واقعہ اس وقت رونما ہوا جب ایک طرف صہیونی آبادکار اسرائیلی متعصب انتہا پسند یہودی رہنما ایتمار بین گویر کی سر براہی میں مشرقی بیت المقدس میں فلیگ مارچ کے نام پر فلسطینیوں اور عرب شہریوں کواشتعال دلانے کے لیے ناچ گا کر انہیں جوتے دکھا رہے تھے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی شر پسندوں کے ایک منظم گروہ نے مسجد کے اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو کر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اور نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث عبادت میں مشغول فلسطینی بری طرح زخمی ہو گئے۔
قابض فوج نے جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہو کر صہیونی آبادکاروں کی پر تشدد کارروائی کو روکنے کے بجائے مسلمانوں کو صہیونی شر پسندوں کے ہاتھوں زخمی ہونے کے مواقعے فراہم کیے۔
یہ پر تشدد واقعہ اس وقت رونما ہوا جب ایک طرف صہیونی آبادکار اسرائیلی متعصب انتہا پسند یہودی رہنما ایتمار بین گویر کی سر براہی میں مشرقی بیت المقدس میں فلیگ مارچ کے نام پر فلسطینیوں اور عرب شہریوں پر تزہیک آمیز نعرے بازی کر رہے تھے اور صہیونی فورسز کی سخت سیکیورٹی کے باعث ناچ گا کر فلسطینیوں کو اشتعال دلانے کے لیے انہیں جوتے دکھا رہے تھے۔
یاد رہے کہ ماہ رمضان المبارک میں بھی مسلمانوں کی بڑی تعداد بیرون ملک سے بھی عبادت کے لیے مسجد اقصیٰ میں جمع ہوتی ہے تاہم اسرائیلی پولیس نے اس مقدس ماہ میں بھی مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی سے روکے رکھا اور تھا اور اب تک مسلمان مسجد میں نماز کے اوقات میں مختلف پابندیوں کا شکار ہیں۔