(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس ترجمان نے کہا کہ بیت المقدس ہمیشہ ایک فلسطینی عرب شہر تھا اور رہے گا کوئی بھی ظالم طاقت یا گزرنے والا اجنبی آباد کار اس ابدی سچائی کو تبدیل نہیں کر سکتا۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلا ف بر سر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ "ہمارے عوام اپنے حق، تاریخ اور مقام کے مالک ہیں اور اپنے حق کا دفاع کرتے رہیں گے، جب تک کہ صیہونی آبادکاروں کو نکال باہر نہیں کیاجاتا ہم مقدس شہر کے تشخص کی کھلے عام حفاظت کریں گے اور قابض صیہونیوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔
حماس ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ "القدس ہمارا ابدی دارالحکومت ہے اور میں روایتی فلیگ مارچ میں شریک ہونے والے تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں”۔
خیال رہے کہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق قابض صہیونی پرچم مارچ میں 50 ہزار آباد کاروں نے شرکت کی، اس دوران قابض فوج اور آباد کاروں نے شہریوں اور ان کی املاک پر بڑے پیمانے پر حملے کیےمتعدد فلسطینیوں کو زخمی کیا درجنوں کو گرفتار کیا۔