(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی غزہ میں دھمکی آمیز ان پروازوں کا مقصد فلسطینی تنظیموں کو بیت المقدس میں پرچم ریلی جیسے اشتعال انگیز اقدام پرردعمل ظاہر کرنے سے روکنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کےمحصور علاقے غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی جماعتوں کو جنگ کی دھمکی کے طور پرغزہ پر جنگی جہازوں کی پروازیں کی گئیں اور بغیر کسی جواز کے ایک گودام کو نشانہ بنایا جس میں کئی ٹن کیڑے مار ادویات اور دیگر کیمیکل موجود تھے۔
قابض فوج نے غزہ کے کیمیکل پلانٹ پر اس وقت حملہ کیا جب کسی قسم کی کشیدہ صورت حال موجود نہ تھی تاہم صہیونی انتہا پسندوں کے بیت المقدس میں فلیگ مارچ کے اعلان کے بعد غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے صہیونی حکام کو خبر دار کرتے ہوئے فلیگ مارچ کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا اور دوسری صورت میں اسرائیل کے اس اقدام کو جنگ کی ابتدا قرار دیا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے فلسطینیوں کے ردعمل کے خوف سے، غزہ کی فضاؤں میں پروازیں بھری ہیں اور اپنے خوف کو چھپاتے ہوئے دھمکی آمیز ان پروازوں کا مقصد فلسطینی تنظیموں کو بیت المقدس میں پرچم ریلی جیسے اشتعال انگیز اقدام پر ردعمل ظاہر کرنے سے روکنا ہےکہ اگر غزہ کی جانب سے راکٹ فائر کیے تواسرائیل شدید حملہ کرے گا۔