(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی شر پسند گروپوں نے اس پورے ہفتے کے دوران1967 میں مشرقی بیت المقدس پر قبضے کی تاریخ پر خوشیاں منانے کے لیے قابض حکام سے مسجد اقصیٰ میں قیام کے مطالبات کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ بیت المقدس میں بڑے پیمانے پر صہیونی آباد کاروں نے مغربی گیٹ سے گروپوں کی شکل میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا اور تلمودی رسومات ادا کیں اس کے ساتھ ساتھ مسجد کے صحنوں میں آزادانہ گھوم کر مسلمانوں کو اشتعال انگیزی پر ابھارنے کے لیے مذہبی ہتک آمیز نعرے لگائے۔
صہیونی شرپسند گروپوں نے اس پورے ہفتے کے دوران1967 میں مشرقی بیت المقدس پر قبضے کی تاریخ پر خوشیاں منانے کے لیے قابض حکام سے مسجد اقصیٰ میں قیام کے مطالبات کیے ہیں جس کے پس پردہ وہ اس ماہ کی 29 تاریخ کو مسجد کے صحنوں میں جھنڈے لہرانے اور تلمودی رسومات ادا کرنے کے لیے مسجد اقصیٰ پر بڑے پیمانے پر دھاوا بولنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
واضح رہے کہ صہیونی آبادکار مسجد اقصیٰ روزانہ کی بنیاد پر دراندازی کرکے مسجد کی حرمت کو پامال کر تے ہیں سوائے جمعہ اور ہفتہ کےیہ شر پسند گروپ دو شفٹوں میں، صبح اور شام صہیونی فوج کی موجودگی میں فلسطینیوں پر تشدد اور انہیں مسجد سے بے دخل کر نے کے لیے اشتعال انگیزی پھیلاتے ہیں۔