(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس ترجمان نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ دشمن اقصیٰ مسجد پر قبضے کا ارادہ رکھتا ہے اور اسے نقصان پہنچانے کی کوشش میں اسرائیلی قبضے کا جواب دینے کے لیے فلسطینی ہر وقت تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور خصوصی طور پر مغربی کنارے کے فلسطینیوں پرزور دیا گیا ہے کہ وہ بھاری تعداد میں مسجد اقصیٰ پہنچیں اور اجتماعی دعا میں حصہ لیں جس کےذریعے قابض فوج کے مسجد پر قبضے اور تصادم بڑھانے کے ارادوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ دشمن اقصیٰ مسجد پر قبضے کا ارادہ رکھتا ہے اور اسے نقصان پہنچانے کی کوشش میں اسرائیلی قبضے کا جواب دینے کے لیے فلسطینی ہر وقت تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ سیف القدس کی لڑائی سے واضح ہو گیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کو سرخ لکیر قرار دے دیا ہے۔ یہ ایک پکا اصول ہے جسے توڑا نہیں جاسکتاجبکہ فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ کے اندر یا باہر کسی قسم کی مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ وہ انتہا پسند آبادکار یہودیوں کے فلیگ مارچ کا بھی مقابلہ کریں گےجبکہ تحریک حماس مسجد اقصیٰ میں صہیونیوں کی کسی قسم کی مداخلت یا قبضے کی اجازت نہیں دے گی۔