(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نےفلسطینی کوگھر پرچھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئےجنین فلسطینی مزاحمتی کارکنان کے سہولت کار ہونے کے بے بنیاد الزامات کی پاداش میں ایک ماہ تک جیل میں بدترین تشدد کیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجی عدالت کی جانب سے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار فلسطینی نوجوان صوہیب ابو ناب کو ایک مہینے تک صہیونی زندانوں میں وحشیانہ تشدد کے بعدکالعدم فلسطینی تنظیم سے تعلق کے کوئی قابل گرفت ثبوت ہاتھ نہ آنے پر بالآخررہائی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
صہیونی فوج نے ابو ناب کو ان کے گھر پر ایک چھاپہ مار کارروائی کے بعد گرفتار کیا تھا اور جنین میں فلسطینی مزاحمتی کارکنان کے سہولت کار ہونے کے بے بنیاد الزامات کی پاداش میں ایک ماہ تک جیل میں بدترین تشدد کیا تھا۔
واضح رہے کہ قابض ریاست کی صہیونی جیلوں میں متعدد فلسطینی قیدی زندگی کے دن پورے کر رہے ہیں جنہیں ایک عرصے سے پر صرف شک کی بنیاد پر حراست میں رکھا گیا ہے اور ان پر کسی قسم کا مقدمہ بھی نہیں چلایا جاتا جس کے باعث ان فلسطینیوں کی غیر معینہ حراستی مدت کااختتام عمل میں نہیں لایا جاتا۔