(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے مسجد کی مسماری کو مسلمانوں کے مقدس مقامات کے خلاف واضح جارحیت قرار دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کے مکانات اور تعمیرات کو تباہ کررہاہے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی قابض فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے قلقیلیہ شہر کے قریب ایک مسجد کو شہید کردیا
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے دیوار علیحدگی کے پیچھے اسرائیلی "گرین لائن” کے قریب واقع عرب الرماضین کے علاقے میں زیر تعمیر مسجد کو مسمار کردیااور مسجد کی تعمیر کرنے والےعلاقے کے فلسطینیوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ اسے گرا دیں ورنہ صہیونی فورسز اسے منہدم کر دے گی۔
فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے مسجد کی مسماری کو مسلمانوں کے مقدس مقامات کے خلاف واضح جارحیت قرار دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کے مکانات اور تعمیرات کو تباہ کررہاہے۔
وزارت اوقاف نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے مکانات اور املاک کی مسماری کے خلاف بین الاقوامی برادری کی جانب سےاس طرح مذمت نہیں کی جاتی جس پیمانے پر اسرائیل یہ خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
تغطية صحفية: "قوات الاحتلال تهدم مسجد تجمّع عرب الرماضين الجنوبي المعزول خلف الجدار في قلقيلية، حيث يقطن بجواره 400 فلسطيني”. pic.twitter.com/gTRi9eglZB
— وكالة شهاب للأنباء (@ShehabAgency) May 24, 2022