(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ 3 ماہ سے مسلسل جنین پناہ گزین کیمپ اور اس سے ملحقہ حصوں میں بدترین دھاوؤں کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس میں ابھی تک قابض فوج کے ہاتھوں درجنوں فلسطینی نوجوان اور بچے شہید کیے جاچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ 3 ماہ سے اب تک مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے اور فلسطینی مزاحمت کارون نے بھی جوابی حملوں میں کئی اسرائیلوں کو جہنم واسل کیا ہے جس کے باعث اسرائیلی حکام نے خاص طور پر مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے جس میں بچے بھی شامل ہیں ۔
اسرائیلی قابض فوج اسرائیلی شہریوں کے فلسطینی فدائی حملہ آوروں کا نشانہ بنائے جانے سے شدید دباؤ کا شکار ہیں اور الخلیل ، کفر مالک اور جنین پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں گذشتہ روز بھی ایک سولہ سالہ بچہ غیث یمین صہیونی گولی لگنے سے شہید ہو گیا اور متعدد افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال لائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ قابض فوج مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ 3 ماہ سے مسلسل جنین پناہ گزین کیمپ اور اس سے ملحقہ حصوں میں بدترین دھاوؤں کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس میں ابھی تک قابض فوج کے ہاتھوں درجنوں فلسطینی نوجوان اور بچے شہید کیے جاچکے ہیں۔