(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست میں فلسطینی باشندوں کو صہیونی فوج صرف شک کی بنیاد پر گھروں سے گرفتار کرتی ہے اورانہیں تفتیش کے نام پر مہینوں اور سالوں انتظامی جیلوں میں انسانیت سوز سزائیں دی جاتی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے عقوبت خانوں میں اگست 2021 سے قید فلسطینی اسیرخلیل عوادہ نےاپنی انتظامی قید کی غیر قانونی پالیسی کے تحت حراست کو مسترد کر دی ہےاور مسلسل 84 روز سے بغیر کچھ کھائے اپنی رہائی کے لیے احتجاجی بھوک ہڑتال جاری رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔
صہیونی غیر قانونی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کے باعث الخلیل شہرسے تعلق رکھنے والے خلیل عوادہ صحت کی شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے وزن میں بھی تیزی سے کمی آرہی ہے جوان کی صحت کیلیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ قابض اسرائیلی ریاست میں فلسطینی باشندوں کو صہیونی فوج صرف شک کی بنیاد پر گھروں سے گرفتار کرکے لے جاتی ہے اورانہیں تفتیش کے نام پر مہینوں اور سالوں انتظامی جیلوں میں انسانیت سوز سزائیں دی جاتی ہیں۔