(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسرائیلی عدالت نے فلسطینی نوجوان کو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت غیر معینہ مدت کیلیے صہیونی جیل منتقل کر نے کا فیصلہ سنادیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی خفیہ صہیونی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ ہفتےگرفتار ہونے والے برزیت یونیورسٹی کے طالب علم محمد الفتح کے اسرائیلی عدالت کی جانب سے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
خیال رہے کہ صہیونی اہلکاروں نے جس فلسطینی نوجوان کو گرفتار کیا تھا اسے فوری طور پر 4 ماہ کی مدت تک تفتیشی مراحل سے گزارنے کا حکم جاری کیاتھا تاہم ایک ہفتے تک نوجوان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اب غیر معینہ مدت کے لیے صہیونی جیل منتقل کر نے کے نئے احکامات جاری کیے ہیں جس کے خلاف قیدی کے خاندان سمیت اہل علاقہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے اور اسرائیلی عدالت سے حراست کے حکم کی تبدیلی کا مطالبہ جاری ہے۔