(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی حکومت کے شدید مشکلات کے دنوں میں وزیر اعظم کےاسٹاف افسرکے استعفٰے نے حالات کی پیچیدگی میں اضافہ کردیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی نشریاتی ادارے کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی گرتی حکومت کے ایک اور اعلیٰ عہدیدار "تال زیوی” نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، اس سے قبل وزیر اعظم نفتالی کے مشیر”شمرت میر” نے بھی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ پیش کردیا تھا۔
صہیونی حکومت کے شدید مشکلات کے دنوں میں صہیونی وزیر اعظم کےاسٹاف افسرکے استعفٰے نے حالات کی پیچیدگی میں اضافہ کر دیا ہے اورنفتالی بینیٹ کی حکومتی مدت کے اختتام سے قبل ہی ان کی مشکلات کو ایک نیا رنگ دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے والے تال زیوی صہیونی وزیراعظم کے قریبی مشیروں میں سے ایک تھے جنہوں نے حکومتی مدت کے دوران وزارت اقتصادیات میں اپنے چیف آف اسٹاف کے طور پر اور انتخابی مہم اور پارٹی مذاکرات میں نفتالی بینیٹ کے مشیر کے طور پر بڑی خدمات انجام دیں اور انہیں نفتالی کی حکومتی اتحاد کی طاقت کو مضبوط کرنے کا ذمہ دار سمجھا جاتا رہا ہے۔