• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

رواں سال صہیونی فوج نے خواتین اور بچوں سمیت 49  فلسطینیوں کو شہید کیا

فلسطینیوں کے جوابی حملوں میں 19 صہیونی فوجی اور 6 صہیونی آبادکار بھی جہنم واصل ہوچکے ہیں

پیر 23-05-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
رواں سال صہیونی فوج نے خواتین اور بچوں سمیت 49  فلسطینیوں کو شہید کیا
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کی جانب سے غیر معمولی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے  حالیہ ہفتوں میں صہیونی فوجیوں کو  کئی سلسلہ وار حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس  میں اب تک 19 صہیونی فوجی اور 6 صہیونی آبادکار جہنم واصل ہوچکے ہیں۔

فلسطینی ذرائع ابلا غ کے مطابق  رواں سال قابض صہیونی فوجیوں نے نام نہاد چھاپہ مار کارروائیوں ، مسجد اقصیٰ پر دھاوے ، اور براہ راست فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں خواتین ،بچوں اور صحافیوں سمیت 29 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں ،  اس کے ساتھ ہی صہیونی ریاست کے خلاف غیر معمولی مزاحمت بھی دیکھنے میں آئی ہے  جس میں 19 صہیونی فوجی  اور 6 غیر قانونی آبادکار ہلاک ہوگئےہیں ۔

قابض صہیونی فوج نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے کے شہر جنین میں فائرنگ کرکے 17 سالہ امجد فاید کو شہید  اور س کے ساتھ 18 سالہ نوجوان کو شدید زخمی کردیا ۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیتا کے مقام پر یہودی آباد کار وں نے اپنی گاڑی سڑک پر چلتے فلسطینی بچے پر چڑھا دی ، جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ بچہ گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر نابلس میں یہودی بستیوں کے خلاف مظاہرے کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی قابض فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں، جس سے کئی فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔ بہت سے مظاہرین کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمیوں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ یہ واقعات بیت دجان قرپوط دیہات میں نابلس کے علاقے میں پیش آئے ،جب کہ کفر قدوم میں بھی ایسا ہی تصادم ہوا۔

Tags: آبادکارشہیدصہیونیفلسطینیمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.