• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

دہشتگرد صہیونی گروہ کا قبۃ الصخرہ کو منہدم کرنے کا اشتعال انگیز اعلان

29 مئی کو قبلہ اول کے احاطے میں موجود قبۃ الصخرہ کو منہدم کرنے کی کارروائی شروع کی جائے

جمعہ 20-05-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
دہشتگرد صہیونی گروہ کا قبۃ الصخرہ کو منہدم کرنے کا اشتعال انگیز اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دہشتگرد صہیونی گروہ کے سربراہ نے اشتعال انگیز اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبۃ الصخرہ کو منہدم کرنے کی کارروائی 29 مئی کو شروع کی جائے گی ۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی "دہشت گرد” تنظیم "لاھافا” کے سربراہ بنٹزی گوپسٹین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک اشتعال انگیز اعلان کیا ہے جس کے تحت انتہا پسند غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کو ترغیب دیتے ہوئے کہا ہے کہ 29 مئی کو مقبوضہ بیت المقدس میں قبلہ اول کے احاطے میں موجود قبۃ الصخرہ کو منہدم کرنے کی کارروائی شروع کی جائے گی ۔

بنٹزی گوپسٹین نے انتہاپسندصہیونی آبادکاروں کو کہا ہے کہ وہ ملک بھر سے اس مقام پر پہنچیں اور قبۃ الصخرہ کے انہدام میں اپنا کردار ادا کریں، انتہاپسند تنظیم کے سربراہ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ چند تصاویریں بھی شیئر کی ہیں جس میں ڈوم آف راک کے اطراف میں کھدائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

واضح رہے کہ ڈوم آف راک (قبۃ الصخرہ) مسجد اقصیٰ کے احاطے میں موجود ایک مسجد ہے جس کو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ نے تعمیر کیا تھا اور یہ مقدس ترین مقامات میں شامل ہے، انتہا پسند تنظیم کے سربراہ نے 29 مئی کا دن اس اشتعال انگیزکارروائی کے لئے اس لئے منتخب کیا ہے اس کا کہنا ہے کہ 1967 کو 29 مئی کے روز اسرائیل نے بیت المقدس پر اپنا قبضہ مکمل کیا تھا اس دن کی مناسبت سے قبۃ الصخرہ کے انہدام کو منتخب کیا گیا ہے۔

Tags: دہشتگردصہیونیقبۃ الصخرہلاھافامقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.