• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی حکام کی ایرانی  ایٹمی پروگرام رکوانے کی سر توڑ کوششیں

دونوں ملکوں کو مل کرکام کرنے اور مستقبل کے کسی بھی منظرنامے کے لیے خود کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔بینی گینٹز

جمعہ 20-05-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صہیونی حکام کی ایرانی  ایٹمی پروگرام رکوانے کی سر توڑ کوششیں
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیر دفاع اورامریکی مشیر  کی  ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دوسری طرف ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ویانا میں ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قومی سلامتی کے مشیر جیک سیلون سے ملاقات میں وائٹ ہاؤس کی خصوصی  توجہ  ایران کے جوہری پروگرام میں مزید پیش رفت کو روکنے  پرمرکوز کی اور خطے میں تہران کی جانب سے عدم استحکام پیدا کرنے کی سرگرمیوں” پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق بینی  گینٹز نے اسرائیل کے امریکا کے ساتھ بہترین دفاعی تعاون کی جانب بھی توجہ دلاتے ہوئے جیک سیلون سے کہا کہ دونوں ملکوں کو مل کرکام کرنے اور مستقبل کے کسی بھی منظرنامے کے لیے خود کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

 یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع اورامریکی مشیر  کی یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دوسری طرف ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ویانا میں ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

صہیونی ریاست کے میڈیا نےبھی اطلاع دی تھی کہ امریکا اوراسرائیل دونوں اس ماہ مشترکہ جنگی مشقیں شروع کریں گےجس میں امریکی فضائیہ ایک اضافی فورس کے طور پر کام کرے گی اوریہ مشقیں ایران کے متنازع جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے جوہری تنصیبات پرحملوں کےتناظر میں کی جا رہی ہیں اوربڑی تعداد میں اسرائیلی جنگی طیارے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی مشق میں حصہ لیں گے۔

Tags: اسرائیلی وزیرامریکی مشیرایرانبینی گینٹزجوہری پروگرامجیک سیلون
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.