(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے اسکول میں داخل ہوکر عملے کے ارکان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بچوں کو خوف زدہ کرنے کےلیے اندھا دھند فائرنگ کی اوراسکول کی املاک کو روائیتی توڑ پھوڑ کے ذریعےنقصان پہنچایاجس کے باعث خوف زدہ بچے اپنے ڈیسکوں کے نیچےچھپ گئے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرنابلس میں قابض صہیونی فوج نے ایک دیہی علاقے دوما کے اکرم ہالم گرلز اسکول پر اس وقت حملہ کردیا جب بچے اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں مشغول تھے۔
قابض فوج نے اسکول میں داخل ہوکر کے اسکول انتظامیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بچوں کو خوف زدہ کر نے کے لیے اندھا دھند فائرنگ کردی اوراسکول کی املاک کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایاجس کے باعث خوف زدہ بچے اپنے ڈیسکوں کے نیچےچھپ گئے۔
واقعے کے حوالے سے اسکول کے سربراہ سلیمان دوابشے نےبتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے ان کے سکول میں گھس کربراہ راست اور بلااشتعال فائرنگ کی اوراساتذہ کو مارا پیٹا جس کے باعث زیر تعلیم بچوں شدید خوف و ہراس پھیل گیاتاہم املاک کی تباہی کے علاوہ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔