(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آرمی چیف نے مائیکل کوریلا سے گفتگو کے دوران تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کوفلسطینی علاقے جنین سےلے کراصفہان تک کئی محاذوں اور خطرات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل کےآرمی چیف اویو کوچاوی نے مغربی ایشیاء ایران میں امریکی سینٹکام کے دہشت گرد نئے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا سے ملاقات کی اور بین الاقوامی تبدیلوں کے نتیجے میں خطے کو درپیش سیاسی مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔
صہیونی آرمی چیف نے مائیکل کوریلا سے گفتگو کے دوران تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کوفلسطینی علاقے جنین سےلے کر اصفہان تک کئی محاذوں اورخطرات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ جنرل مائیکل کوریلا کا یہ پہلا دورہ ہے جس میں سینٹکام کے صدر کے طور پر وہ قابض ریاست اسرائیل پہنچے ہیں اس حوالے سے صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائیہ بھی اس ماہ کے آخر میں صیہونی حکومت کی فائر چیریٹس نامی مشق میں شرکت کرے گی اور پہلی بار امریکی فضائیہ اسرائیلی جنگجوؤں کو اڑان کے لیے ایندھن فراہم کرے گی۔