الزیتون میں القسام حملہ: سفاک اسرائیلی ٹینک اور بکتر بند بلڈوزر تباہ
یہ تازہ حملہ اس وقت ہوا جب قابض اسرائیل کی افواج غزہ کی تباہی اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کے مذموم منصوبے کے تحت مسلسل اندرون ِشہر پیش قدمی کر رہی ہیں۔
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے دلیرانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے القسام بریگیڈز نے قابض اسرائیل کے جدید ترین میرکافا چار ٹینک اور ایک بھاری بکتر بند فوجی بلڈوزر ڈی نو کو اپنے تیار کردہ تباہ کن ہتھیار "الیاسین 105” کے دو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی غزہ شہر کے جنوب میں واقع الزیتون محلے کی شارع آٹھ پر انجام دی گئی۔
القسام بریگیڈز نے اپنے فوجی بیان میں واضح کیا کہ ان کے جانباز مجاہدین نے میرکافاٹینک کو براہ راست نشانہ بنایا، جس کے بعد بکتر بند بلڈوزر کو بھی اسی قسم کے راکٹ سے حملہ کر کے نقصان پہنچایا گیا۔
یہ تازہ حملہ اس وقت ہوا جب قابض اسرائیل کی افواج غزہ کی تباہی اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کے مذموم منصوبے کے تحت مسلسل اندرون ِشہر پیش قدمی کر رہی ہیں۔ تاہم، فلسطینی مزاحمت ان وحشی فوجیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے تاکہ نہ صرف اپنے معصوم عوام کو بچا سکے بلکہ مقدساتِ فلسطین کا بھی دفاع کر سکے۔
غزہ کی گلیوں میں جاری یہ معرکہ اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ قابض اسرائیل کی وحشیانہ طاقت کے سامنے فلسطینی مزاحمت پوری جرات اور ایمان کے ساتھ سینہ سپر ہے اور ہر وار کا جواب کاری وار سے دے رہی ہے۔