(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے شمال مشرقی علاقے میں قابض اسرائیلی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو تباہ کر دیا ہے۔
پیر کی شام جاری کردہ ایک بیان میں سرایا القدس نے تصدیق کی کہ اس کے مجاہدین نے خان یونس کے علاقے ابو ہداف میں پہلے سے نصب شدہ ثاقب نامی دھماکہ خیز ڈیوائس کے ذریعے اسرائیلی فوجی گاڑی کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
یہ کارروائی "طوفان الاقصیٰ” معرکے کے تحت جاری اس مزاحمتی جدوجہد کا حصہ ہے جس میں فلسطینی مزاحمتی گروہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے غزہ میں قابض سفاک و ظالم صہیونی افواج کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔ سرایا القدس کی یہ تازہ کارروائی اس عزم کا اعادہ ہے کہ فلسطینی سرزمین پر قابض ریاست کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔