(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یمن کی مسلح افواج نے صیہونی حکومت کے خلاف اپنی تازہ ترین کارروائی میں چار اہم اور حساس اہداف کو ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق، فلسطین-۲ ہائپر سونک میزائل کے ذریعے قابض سفاک ریاست کے جنوبی علاقے بئر السبع میں ایک کلیدی مرکز پر حملہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی یمنی ڈرون یونٹ نے ایلات، عسقلان اور الخضیرہ میں واقع اہم صہیونی اہداف پر بھی کامیاب حملے کیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام حملوں میں اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یمنی مسلح افواج نے واضح کیا کہ یہ کارروائیاں غزہ میں غاصب اسرائیل اور اس کے حامیوں خاص طور پر امریکہ کی جانب سے جاری وحشیانہ جنگ، محاصرے اور نسل کشی کے جواب میں کی گئی ہیں۔ بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جب تک غزہ میں معصوم و نہتے فلسطنیوں اور اس کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا یہ حملے جاری رہیں گے۔
دوسری جانب قابض صہیونی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ یمن سے میزائل حملوں کے بعد غاصب ظالم ریاست کے بیت المیت اور الخلیل کے علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔