(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) محمد البخیتی، انصار اللہ کی سیاسی دفتر کے رکن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر یمن امریکہ، برطانیہ اور صہیونی حکومت کے خلاف ڈٹ کر کھڑا رہ سکتا ہے تو یہ بالکل واضح ہے کہ سفاک و ظالم صہیونی حکومت اکیلے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتی۔ یمن غزہ میں اپنے بھائیوں کی حمایت میں قابض ریاست کے خلاف اپنی کارروائیاں بدستور جاری رکھے گا۔