(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی دراندازی کے خلاف فلسطینی مزاحمت بہادری سے دفاع کر رہی ہے۔ اتوار کے روز القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ ان کے جانباز مجاہدین نے گیارہ جولائی کو مشرقی غزہ کے الشجاعیہ محلہ میں ناصرہ سکول کے قریب ایک صہیونی فوجی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک "میرکافا” ٹینک پر سوار تھا۔
ایک علیحدہ اعلامیے میں القسام بریگیڈز نے بتایا کہ ان کے جانبازوں نے "سرايا القدس” کے مجاہدین کے ساتھ مل کر ساتھ جولائی کو الشجاعیہ کے الرضوان مسجد کے قریب تین میرکافا ٹینکوں کو تین الگ الگ دھماکہ خیز حملوں سے نشانہ بنایا۔ ان کارروائیوں میں "شواظ” اور "ثاقب” نامی بارودی مواد کے علاوہ "تاندوم” گولہ بھی استعمال کیا گیا۔
یہ مزاحمتی کارروائیاں اس بات کی واضح دلیل ہیں کہ فلسطینی مزاحمت نہ صرف زندہ ہے بلکہ پوری قوت سے اپنے لوگوں اور مقدسات کے دفاع میں ڈٹی ہوئی ہے۔ ان جوابی حملوں کے ذریعے قابض دشمن کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ ظلم اور جارحیت کے خلاف مزاحمت ایک فطری حق ہے اور قابض ریاست کی درندگی کا ہر قیمت پر جواب دیا جائے گا۔