(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے قابض اسرائیلی فوج کی ایک زمینی یونٹ کو ایک بارودی سرنگ کے جال میں پھنسایا اور پھر اس پر دھماکہ خیز حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔ یہ کارروائی جنوبی غزہ کے شہر رفح کے مشرقی علاقے میں انجام دی گئی۔
القسام بریگیڈز نے اپنے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہماری فورسز نے محاذِ جنگ سے واپسی کے بعد تصدیق کی ہے کہ انہوں نے قابض اسرائیل کی ایک زمینی فورس( جس میں بارہ صیہونی فوجی اور ان کے ساتھ پانچ مقامی سہولت کار شامل تھے )کو ایک بارودی سرنگ کے دھانے پر لایا گیا جیسے ہی وہ وہاں پہنچے مجاہدین نے دھماکہ کر دیا جس سے قاتل فوج کے فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔