(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں قابض اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے۔ یہ کارروائی "عصا موسیٰ” نامی آپریشنز کے سلسلے کا حصہ ہے۔
القسام کے تین مجاہدین نے ایک تباہ شدہ عمارت سے نکل کر الغباری اسٹریٹ پر موجود ایک مرکاوہ ٹینک اور ایک فوجی ٹروپ کیریئر کو ہدف بنایا۔
ایک مجاہد نے قابض اسرائیلی ٹینک پر الیاسین ایک سو پانچ راکٹ فائر کیا، جبکہ دوسرے نے ٹروپ کیریئر گاڑی پر مقامی طور پر تیار کردہ بم نصب کیا اور واپس چلا گیا۔ کچھ ہی دیر بعد ایک زوردار دھماکہ ہوا جس سے ٹینک مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔اس کے بعد مجاہدین نے اس ٹینک اور اس کے ساتھ کھڑی دوسری صہیونی فوجی گاڑی کو الیاسین راکٹوں اور رائفلوں سے نشانہ بنایا۔