(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز گھر گھر تلاشی کی مختلف کارروائیوں میں مزید 12 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں لاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 12 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم حراستی مراکز منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی شہریوں کو غرب اردن اور القدس سے حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شام اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قباطیہ کے مقام پر تلاشی کے دوران فراس ابوالرب اور احمد عبداللطیف زکارنہ کو حراست میں لیا۔
ادھر بیت المقدس میں عیسویہ اور شفاط پناہ گزین کیمپ میں چھاپے مارے گئے اور متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔
عیسویہ سے محمد مرعی درباس، علی محمد علی عبید، عدی داری اور علاء احمد داری کو حراست میں لینے کی تصدیق کی گئی۔
ادھر صیہونی فوج نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں بعض سیکیورٹی اداروں کو مطلوب فلسطینی بھی شامل ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے تھے۔