(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری،کفرقدام قصبے میں فلسطینیوں کے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ۔2 فلسطینی شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کفر قدام نامی قصبے میں قابض فوج نے اس وقت فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی جب وہ غیر قانونی قابض یہودی آباد کاروں کے لیے بند کی گئی سڑک کو کھولنے کے لیے نماز جمعہ کے بعد مظاہرہ کر رہے تھے۔فائرنگ کے نتیجے دو فلسطینی زخمی ہوگئے جن کو قریبی اسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔
موقع پر موجود عینی شاہد اور سماجی کارکن مراد شتیوی کا کہنا تھا کے اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کی فائرنگ بھی کی۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ مظاہرین مکمل طور پر پرامن اور غیر مسلح تھے۔
یاد رہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں قصبے کے رہائشی فلسطینی ہر نماز جمعہ کے بعد قصبے کی مرکزی سڑک کی بندش کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں جو یہودی آباد کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔