(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )نہتے فلسطینیوں سے خوف زدہ اسرائیلی فوج احمقانہ حرکتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں تمسخر کا نشانہ بنانے لگی۔
تفصیلات کے مطابق نہتے فلسطینیوں سے خوف زدہ اسرائیلی فوج اپنی احمقانہ حرکتوں کے باعث سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن رہی ہے۔گزشتہ دنوں بھی ایسی ہی بچکانہ حرکت اسرائیلی فوج سے سرزد ہو گئی جب انہوں نے ایک فلسطینی دکان پر چھاپہ مار کر متعدد بوٹ یہ کہہ کر قبضے میں لے لیے کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ مختلف فلسطینی دکانوں پر چھاپے مارنا ااور وہاں سے سامان ضبط کرنا اسرائیلی فوجیوں کی پرانی روایت ہے اور اس قسم کی کارروائیوں پر اکثر انکو شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔