ترکی میں ایک ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور ملکی عوامی سروے کے معروف ادارے "گینار” نے حال ہی میں اسرائیل اور ترکی کے درمیان تعلقات پر ایک عوامی سروے کیا ہے. سروے رپورٹ کے مطابق رائے دہندگان کی 95 فیصد تعداد نے اسرائیل کو جنگی مجرم،ترکی کا دشمن اور فریڈم فلوٹیلا پر حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس عوامی سروے میں 2000 افراد نے اپنے رائے کا اظہار کیا. سروے میں 1860 افراد نے قرار دیا کہ اسرائیل ترکی کے لیے ایک دشمن ریاست کا درجہ اختیار کر گیا ہے. اتنی ہی تعداد نے اسرائیل کو دور حاضر کا جنگی مجرم ملک اور فریڈم فلوٹیلا پرحملے کا ذمہ دار قرار دیا.سروے جائزے میں صرف تین فیصد نے اسرائیل کو ترکی کا دوست اور فریڈم فلوٹیلا پرحملے کی حمایت کی. دو فیصد افراد نےکسی قسم کی رائے دینےسے گریز کیا. خیال رہے کہ ترکی اوراسرائیل کے درمیان تاریخ میں پہلی مرتبہ تعلقات اس حد تک کشیدہ ہوئے ہیں. ترکی میں گینا کے زیراہتمام کیا جانے والا یہ پہلا عوامی سروے نہیں جس میں ترکی کے شہریوں کی اکثریت نے اسرائیل سے نفرت کا اظہارنہ کیا ہو. اس سے قبل بھی کئی سروے جائزوں میں ترکی عوام کا اجتماعی موقف سامنے آتا رہا ہے. گذشتہ برس مئی میں ترکے غزہ جانے والے امدادی جہاز فریڈم فلوٹیلا پرحملہ ترک شہریوں کے لیے اسرائیل سے نفرت کا ایک استعارہ بن چکا ہے.